بھٹکل:یکم ستمبر (ایس اؤ نیوز)غیر قانونی ریت کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کاری کے الزام میں 2لاری لوڈ حجم کی ریت کو ضبط کرنے کے علاوہ ریت سے لدی ایک لاری کو تحصیلدار کی قیادت والی ٹیم نے اپنی تحویل میں لئے جانے کا واقعہ شرالی کے منن ہونڈا میں پیش آیاہے۔
ضبط کردہ ریت کو ضلع پنچایت کے حوالے کیا گیا ہے۔ کارروائی میں ماولی تحصیل کے تحصیل انسپکٹر چاند باشاہ، ولیج اکاؤنٹنٹ شرن گوڈا، ضلع پنچایت انجنئیر بسوراج بلاری شریک تھے۔ اس سلسلےمیں تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے بتایا کہ 2دن سرکاری تعطیلات ہیں جس کی وجہ سے منگل کو جرمانہ عائد کئے جانے کی بات کہی۔